اسلام آباد (ممتازنیوز) اسلام آباد کی ممتاز کاروباری شخصیت اور چکوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر وقار ظفر بختاوری نے چیئرمین سی ڈی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ ایف نائن پارک کے اندر تعمیر شدہ سیٹیزن کلب کو فوری طور پر بحال کرکے اسلام آباد کے شہریوں کو اس سے استفادہ کرنے کی سہولت فراہم کی جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کئی سالوں سے تعمیر شدہ عمارت اور اس کا سارا انفراسٹرکچر اور سامان آہستہ آہستہ برباد ہوتا جا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کلب کی سہولت بنیادی طور پر اعلیٰ سرکاری افسران اور معدود چند نجی شعبہ کو دی جا رہی ہے۔ اسلام آباد سٹیزن کلب کے قیام سے ایف ایٹ ایف سیون ایف ٹین اور جی نائن کے رہائشیوں کو اپنے قریب ترین جناح پارک میں کلب کی سہولتیں فراہم ہو سکیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سٹیزن کلب اسلام آباد کے شہریوں کے ٹیکس سے تعمیر ہوا ہے اور اسے انہی مقاصد کے لئے استعمال کرنا چاہیے جس کے لئے اس کی تعمیر کی گئی ہے ۔
ممتازتاجر وقار ظفر بختاوری کاچیئرمین سی ڈی اے سے اسلام آباد سیٹیزن کلب کی بحالی کا مطالبہ








