بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، ملک میں سمارٹ لاک ڈاؤن پر غور شروع

اسلام آباد : امریکا ایران جنگ کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت نے ایک مرتبہ پھر ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے پر غور شروع کردیا، اس مرتبہ ہفتے کے تین روز چھٹی اور لاک ڈاؤن لگانے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز پر غور کر دیاہے جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو غیر ضروری نقل و حرکت محدود کرنے کے مختلف آپشنز بھی زیر غور ہیں۔

ہفتے کے باقی 4دن معمول کے مطابق کاروباری و سرکاری سرگرمیاں جاری رکھنے کی تجویزدی گئی ہے ، سمارٹ لاک ڈاؤن سے سرکاری، کاروباری اور عوامی سرگرمیوں کے ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا جارہاہے ۔

تمام تجاویز کا مفصل جائزہ لینے کے بعد حتمی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی اور وزیراعظم کی جانب سے رپورٹ کی روشنی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی احتجاج، اسلام آباد کی اہم شاہراہوں پر کنٹینرز پہنچا دیئےگئے

تین روزہ تعطیلات کے فیصلے سے قبل وزارتوں اور اداروں سے بھی تجاویز لی جائیں گی،پٹرول کی بچت،غیر ضروری سفر میں کمی اور توانائی کا استعمال محدود کرنے پر توجہ دی جارہی ہے ۔