لاہور:وکلاکا ممبرپنجاب بارکونسل رانامحمدآصف ایڈووکیٹ کے خلاف غیرقانونی وغیرآئینی طورپرتوہین عدالت کی کارروائی کے خلاف لاہورہائی کورٹ کے احاطے میں احتجاج،کیس ختم کئے جانے تک جسٹس ملک شہزاد احمد خاں کی عدالت کا بائیکاٹ جاری رکھنے کااعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو پنجاب بار کونسل کے ارکان نے پورا دن وکلانے ہائیکورٹ کے احاطے میں احتجاج جاری رکھا،وکلاکا موقف ہے کہ رنامحمدآصف ایڈووکیٹ کو نہ تو کوئی نوٹس کیا گیا اور نہ ہی صفائی کا موقع دیاگیا، یہ عمل انصاف کا گلہ گھوٹنے کے مترادف ہے ۔وکلاکے اجلاس میں کہاگیاکہ ججزکے دن بدن بڑھتے ہوئے غیراخلاقی ونامناسب رویے پر نہ صرف وکلابرادری بلکہ عوام الناس کے لئے باعث تشویش ہیں،ججزتعیناتی میں اقرباپروری کی بدترین روایت کو جنم دیا جارہاہے،ججزکاسیاست میں ملوث ہونااور سیاسی بنیادوں پر فیصلے کرنامعاشرے میں تباہی کا سبب بن رہا ہےجس پر بارکونسل اور بار ایسوسی ایشنز نے فیصلہ کیا ہےکہ ججزکے محاسبہ ،رول آف لاکی عملداری کے لئے اب باقاعدہ تحریک کاآغاز کیا جاناناگزیرہوچکا ہے،لہذااس سلسلے میں کل (منگل)پنجاب بھرمیں مکمل ہڑتال کی جائے گی جبکہ بدھ کو صوبے بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی ۔
پنجاب بارکے رکن کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی،وکلاکا احتجاج،جسٹس ملک شہزاد احمد کی عدالت کا بائیکاٹ جاری رکھنے کااعلان








