وفاقی وزیر ایاز صادق کو کابینہ ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو کابینہ ای سی ایل کمیٹی کا کنوینئر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر اقتصادی امور ایاز صادق کو کمیٹی کے ارکان میں شامل کیا جائے گا۔
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل ذیلی کمیٹی کی تشکیل نو کر دی، وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری دی گئی۔
ای سی ایل ذیلی کمیٹی میں وفاقی وزیر تجارت نوید قمر، وزیر مواصلات اسد محمود اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بطور ارکان میں شامل ہیں۔
ایاز صادق کو کابینہ ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی سے ہٹانے کا فیصلہ








