وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے گزشتہ ماہ اپنے دورہ چین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے پاک۔ چین دوستی مزید مضبوط ہو ئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سٹرٹیجک پارٹنرشپ بھی بڑھی ہے۔
وزیراعظم نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے چین کے سابق صدر جیانگ زیمن کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے قابل اعتماد دوست تھے جن کی کمی کو شدت سے محسوس کیا جائے گا۔
وزیر اعظم اور چینی سفیر نے حالیہ اعلیٰ سطحی دورے کے اہم نتائج پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں پاکستان اور چین کی قیادت کے درمیان بیجنگ میں طے پانے والے مفاہمت اور تعاون کے معاہدوں کے بہترین نتائج کے لئےمعاہدوں پر عملدرآمد کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔








