اسلام آباد (ممتازنیوز)امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد کی 85 سے زائد یونین کونسلز میں اپنے امیدواران میدان میں اتارے ہیں جس میں 50 فیصد ٹکٹ یوتھ کو جاری کئے گئے ہیں، ہمارے امیدواران اہل اور دیانتدار قیادت کے طور پر سامنے آئیں گے، جماعت اسلامی نے سب سے پہلے اور سب سے بہتر بلدیاتی اُمیدوار میدان میں لائے ہیں جو خد مت اور صلاحیت کے اعتبار سے باقی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے بہتر ہیں، انھوں نے کہا مختلف یونین کونسلوں سے جماعت اسلامی کے درجنوں امیدواران بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے یو نین کو نسل 62جی سیون ٹو کے اُمیدوار برائے چیئرمین جمیل کھو کھر کی جانب سے منعقدہ کار نر میٹنگ سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے اُمیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 47محمد کاشف چوہدری،تحسین احمد خالد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
نصر اللہ رند ھاوا نے کہا شہری بلد یاتی انتخابات میں ترازو کے نشا ن پر مہر لگا کر جماعت اسلامی کے اُمیدوارن کو کامیاب بنائیں، جماعت اسلامی کے بلد یاتی منشور میں سمارٹ گورننس کے تصور کو مد نظر رکھتے ہوئے محفوظ شہر، خودمختار وسائل، ماحولیات دوست اور ایک جاندار ثقافتی تہذیب پر منبی منصوبوں کے ساتھ خوبصورت اور ترقی یافتہ جدید اسلام آباد کو اپنا عزم بنایا گیا ہے، اسلام آباد میں متفرق اداروں کے مابین بہتر شہری سہولیات کے نفاذ کے لئے مضبوط رابطہ ہماری ترجیح اول ہوگی تاکہ عوام کو در در کی ٹھوکریں نہ کھانی پڑیں، انھوں نے کہاجماعت اسلامی جیتنے کے بعد میٹروپولیٹن کارپوریشن کی بجٹ میں غیر معمولی اضافہ کے لئے فنانس اور ٹیکس کے ماہرین کے ساتھ منصوبہ تشکیل دے چکی ہے جبکہ عوامی خدمت کے لئے صحت، تعلیم، ماحولیات،ای گورننس،خواتین، نوجوان،اقلیت،تاجر، کلچر،ٹریفک وٹرانسپورٹ کے لئے الگ الگ منشور تشکیل دیا گیا ہے۔










