بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان نے پارٹی ارکان اسمبلی کو انتخابات کی تیاری کی ہدایت کر دی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ارکان اسمبلی کو انتخابات کی تیاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
عمران خان نے زمان پارک لاہور میں اٹک، جہلم، چکوال اور سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران اراکین اسمبلی سے گفتگو میں ملکی سیاسی صورتحال، سیاسی حکمت عملی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عمران خان نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو انتخابات کی تیاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں عوام کو وفاقی حکومت کی ناکامیوں سے آگاہ کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل کا واحد حل انتخابات ہیں، پرویز الٰہی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جب وہ کہیں گے اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں گی۔