بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ووٹنگ کے دن حیران کن نمبرز سامنے آئیں گے، ایاز صادق

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دعویٰ کیا ہے کہ عدم اعتماد کی ووٹنگ والے دن حیران کن نمبر سامنے آئیں گے۔اسلام آباد میں آصف علی زرداری، اختر مینگل، عبدالغفور حیدری، اسلم بھوتانی اور بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پریس کانفرنس میں سردار ایاز صادق نے آزاد ایم این اے اسلم بھوتانی کو ویلکم کہا۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ممبران بھی ہمارے ساتھ آرہے ہیں، دراصل حکومت کا اتحادیوں کے ساتھ رویہ اچھا نہیں تھا۔اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف ارکان کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، عمران خان ملک کا نہیں اپنی سیاست اور اقتدار کا سوچتے ہیں۔