بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جڑواں شہروں میں گیس چوروں کیخلاف گھیراتنگ: چیف انجینئر کی ہدایت پرہوسٹل سٹی چٹھہ بختاورمیں چھاپہ ، 13غیرقانونی میٹرز ضبط ، 5 ڈائریکٹ کنکشنزمنقطع

 

اسلام آباد:جڑواں شہروں میں گیس چوروں کیخلاف گھیراتنگ، محکمہ سوئی گیس کی ٹاسک فورس کا چیف انجینئر معصم ابرار کی ہدایت پر ہوسٹل سٹی چٹھہ بختاورمیں گیس چوروں کے خلاف آپریشن ، 13غیرقانونی میٹرز ضبط ، پانچ ڈائریکٹ کنکشنزپکڑلئے۔تفصیلات کےمطابق جمعرات کو سوئی گیس کی ٹاسک فورس نے ایڈمن آپریشنز اور مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے ہوسٹل سٹی چٹھہ بختاور میںچھاپہ مارا ،اس دوران غیر قانونی طور پر نصب 13میٹرز اتارلئے گئے جبکہ پانچ ڈائریکٹ کنیکشنزبھی پکڑے گئے ،سوئی گیس کے عملے نے مذکورہ تمام کنکشنز ختم کردیئے ۔ اس دوران ٹیم کو علاقے کے مکینوں کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی جڑواں شہروں میں گیس چوروں کے خلاف کارروائیوں کے دوران بڑی تعداد میں غیرقانونی کنکشنز کاٹے گئے ہیں۔