خانیوال: ٹریفک حادثے میں 200سے زائد بکرے و بکریاں ہلاک ہوگئیں ۔تفصیلات کے مطابق خانیوال بکرے و بکریوں سے لدا ٹریلر نئے بائی پاس چک نمبر 88 اے دس کے قریب الٹ گیا جس کے نتیجے میں دو سو سے زائد بکرے وبکریاں ہلاک ہوگئیں جبکہ اس دوران مقامی لوگوں کی تعداد بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی اورلوگ زخمی بکرے وبکریوں کو ذبح کر کے لے گئے۔ حادثے کا شکارہونےوالے ٹریلر میں تقریباً 4 سو بکریوں اور بکرے کو لاہور فروخت کیلئے جا یا جارہاتھا۔
ٹریفک حادثے میں 200سے زائد بکرے و بکریاں ہلاک








