اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے طورپرپارٹی ارکان کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے روز اسمبلی جانے سے روک دیا۔اس ضمن میں عمران خان نے پارٹی ارکان کو انفرادی طور پر مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ ووٹنگ کے روز کوئی بھی رکن پارلیمنٹ میں موجود نہ ہو،اگر کسی رکن نے ہدایات کی خلاف ورزی کی تو آرٹیکل 63/Aکا اطلاق ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ممبر گیا تو پارلیمانی لیڈر اسے نااہل قرار دے سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آخری پانچ اوورز 31 کے بعد شروع ہوں گے جس میں بہت سرپرائز ہوں گے۔خط سے متعلق انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے سامنے وہ مراسلہ رکھنے کے سامنے تیار ہیںجو وزیراعظم نے جلسے میں لہرایا۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے اسد عمر اور فواد چودھری نے پریس کانفرنس کی، جس دن مراسلہ منظر عام پر آگیا اس کے بعد پی ڈی ایم قیادت کو منہ چھپاتے کی جگہ نہیں ملے گی۔
عدم اعتماد ،عمران خان نے پارٹی ارکان کو ووٹنگ کے روز اسمبلی جانے سے روک دیا








