جدہ (ممتازنیوز) مسلم لیگ (ن) سعو دی عرب کے صدر شیخ سعید احمداور جدہ کے صدر عمرمسعود پوری نے برطانو ی اخبار ’’ڈیلی میل‘‘ کے سیلاب زدگان کے فنڈزکی چوری کے الزامات پر شہبازشریف فیملی سے معافی مانگنے کو حق وسچ کی فتح قراردیتے ہوئے کہاہےکہ اس جھوٹی خبر کو بنیاد بناکرجو سیاسی مخالفین شریف خاندان پر کیچڑاچھالتے رہے ،اخلاقیات کا تقاضا یہی ہے کہ اب وہ بھی اپنے کئے پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگیں ۔برطانوی اخبار کی طرف سے شہبازشریف فیملی سے معافی مانگے جانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شیخ سعیداحمداور عمرمسعود پوری نے کہاکہ جھوٹ کے کوئی پاؤں نہیں ہوتے ،فتح بالآکر سچ کی ہی ہوتی ہے، ثابت ہوگیا ہے کہ شہباز شریف نے کوئی کرپشن نہیں کی،ان کے خلاف جھوٹا افسانہ گھڑا گیا تھا ۔انہو ںنے کہاکہ برطانوی اخبار کا معافی مانگنا شہبازشریف کی فتح جبکہ ان پر بہتان باندھنے والے سیاسی مخالفین کی اخلاقی شکست ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرقیادت اتحادی حکومت عمران خان کی طرف سے تباہ کی گئی معیشت کی بہتر ی کے لئے انتھک کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے،اس حوالے سے خاص طور پر وزیرخزانہ اور صدر مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز سینیٹر اسحاق ڈارہراول دستے کا کردارادا کررہے ہیں، اسحا ق ڈار ایک باصلاحیت اور تجربہ کار سیاست دان ہیں ،وہ جلد ملک کو معاشی مشکلات سے نکال کر اپنے پاؤںپر کھڑا کردیں گے۔
برطانوی اخبارکے بعد سیاسی مخالفین بھی الزامات پر شہبازشریف سے معافی مانگیں،رہنمامسلم لیگ(ن)سعودی عرب








