چاغی (ممتاز نیوز)وزیر مملکت توانائی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے کہا ہے کہ چاغی کے 33 دیہات نیشنل گرڈ سے منسلک کرنا ہے، پاور ڈویژن کی تین ہزار سے زائد خالی اسامیوں پر چاغی کے ایک سو نوجوانوں کو روزگار دیں گے ۔ وزیر مملکت توانائی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے دالبندین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق اور صوبے کی سرکاری ملازمتوں میں رخشاں ڈویژن کا کوٹہ یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہوں ۔انہوں نے کہا کہ دالبندین کو ڈویژن کا درجہ اور ایک نیا فیڈر دینا لازمی ہے ۔
وفاق اور صوبے کی سرکاری ملازمتوں میں رخشاں ڈویژن کا کوٹہ یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہوں ،وزیر مملکت توانائی








