اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اسمبلیاں فوری توڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان میں نے آپ کا کتنا انتظار کیا لیکن آپ نہیں آئے، اسلام آبادمیں جلسہ بھی نہیں کیا اور راولپنڈی چلے گئے! میرا چیلنج قبول کریں: اگر مگر چھوڑیں اسمبلی توڑیں، اگلے الیکشن کو چھوڑیں اسی میں فیصلہ ہو جائے،آپ کو پنجاب میں بھی بھرپور شکست سے دوچار کریں گے؛ چھپنے کیلئے بھی جگہ نہیں ملے گی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جو کہتا تھا کہ ہم کیس دیکھتے ہیں فیس نہیں، ڈیلی میل کی معافی کے بعد وہ کسی کو اپنا ”Face“ دکھانے کے قابل نہیں رہے!
عمران خان میں نے آپ کا کتنا انتظار کیا لیکن آپ نہیں آئے، ISB میں جلسہ بھی نہیں کیا اور RWP چلے گئے! میرا چیلنج قبول کریں: اگر مگر چھوڑیں اسمبلی توڑیں، اگلے الیکشن کو چھوڑیں اسی میں فیصلہ ہو جائے۔ آپ کو پنجاب میں بھی بھرپور شکست سے دوچار کریں گے؛ چھپنے کیلئے بھی جگہ نہیں ملے گی۔
— Rana Sana Ullah Khan (@RanaSanaullahPK) December 9, 2022









