اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی کا فیصلہ الیکشن مہم شروع کرنے سے مشروط ہے،عام انتخابات وقت سے پہلے ممکن نہیں،ایک دواسمبلیوں پر پہلے الیکشن ہوجائیں تو حرج نہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہاکہ نوازشریف وطن واپسی کا فیصلہ خود کریں گے اور وہ واپس آکر اپنے خلاف کیسز کا سامنا بھی کریں گےتاہم انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی واپسی کا فیصلہ الیکشن مہم شروع کرنے سے مشروط ہے،الیکشن میں انتخابی مہم نوازشریف لیڈ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ معیشت ملک کا بڑا مسئلہ ہے،اس کا حل انتخابات نہیں بلکہ چارٹر آف اکانومی ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ عام انتخابات وقت سے پہلے ممکن نہیں،ایک دواسمبلیوں پر پہلے الیکشن ہوجائیں تو حرج نہیں۔
نوازشریف کی وطن واپسی کا فیصلہ الیکشن مہم سے مشروط،عام انتخابات وقت سے پہلے ممکن نہیں،راناثناللہ








