راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کےایوی ایشن یونٹ کویواین مشن کانگومیں حادثہ ،مشن کاپوماہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہونے سے 6پاکستانی افسران سمیت 8اہلکارشہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کےایوی ایشن یونٹ کویواین مشن کانگومیں حادثہ پیش آیاجہاں مشن کاپوماہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہونے سے 6پاکستانی افسران سمیت 8اہلکارشہید ہوگئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہدامیں لیفٹیننٹ کرنل آصف،میجرسعد،معاون پائلٹ میجرفیضان علی ،نائب صوبیدارسمیع اللہ خان،حوالدارمحمداسماعیل،کریوچیف محمدجمیل شامل ہیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان یو این مشن میں امن کےلئے کردارادا کر رہا ہے ،ہمارے امن دستوں نے ہمیشہ مشکل ٹاسک انجام دیے ،آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی امن اہلکاروں نے لگن سے کام کرتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ۔
کانگو،پاکستانی امن مشن کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ،حادثہ ،6پاکستانی افسران سمیت 8اہلکارشہید








