پشاور( مانیٹرنگ نیوز)خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نےاپنے ایک پہلے بیان میں کہاہےکہ KPاسمبلی توڑنے پر وزراء اور ارکان میں اختلاف ہیں،پنجاب اسمبلی بھی تحلیل ہو جائے تو پھر بات بن سکتی ہے، بعدازاں اپنے دوسرے بیان میں انہوں نےکہاکہ مجھ سے منسوب بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا جارہا ہے، کے پی کے وزراء و ارکان عمران خان کیساتھ ہیں۔گزشتہ روز خیبر پختون خوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف کاجاری ایک بیان میں کہناتھاکہ پنجاب اسمبلی تحلیل کیے جانے تک خیبر پختون خوا اسمبلی تحلیل نہیں کی جائے گی،خیبر پختون خوا اسمبلی کی تحلیل سے متعلق کچھ وزراء اور ارکان میں اختلافات ہیں،پنجاب اسمبلی بھی تحلیل ہو جائے تو پھر بات بن سکتی ہے۔
پہلے پنجاب اسمبلی توڑیں، بیرسٹر سیف، بعد میں بیان بدل لیا








