بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہیوی ٹریفک پر پابندی، ٹریفک پولیس کا شہر میں ناکے لگانے کا فیصلہ

کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں دن کےاوقات ہیوی ٹریفک کے داخلےپر پابندی کےعد التی احکامات کے بعد ٹریفک پولیس کا شہر میں ناکے لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 13 مقامات پر مقامات پر ہیوی ٹریفک کو روکنے کے لئے ناکہ بندی کی جائےگی، ڈی آئی جی ٹریفک احمد نوازکے مطابق ہر ناکے پر کم سے کم 4ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے، ہر ناکے پر ایک پولیس افسر چالان مشین کے ساتھ موجود ہوگا، اہلکاروں کے یونیفا رم پر باڈی کیمرے بھی نصب ہونگے، جبکہناکوں پر بریئر لگاکر ہیوی ٹریفک کو روکا جائے گا، مختلف علاقوں میں ہیوی ٹریفک پر پابندی کےلیے آگاہی کےلئےبینرز بھی لگائےجائیں گے، کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف فوری کارروئی کی جائےگی، تمام ضلعی ایس پی ٹریفک ٹرانسپورٹر ز کے ساتھ میٹنگ کریں گے، ناکوں پر ٹریفک پولیس کی نفری صبح 6 بجے سے رات 11 بجے موجود رہے گی، ناکے ملیر، داودچورنگی، نیوسبزی منڈی، کورنگی گودام چورنگی، کورنگی کراسنگ پر لگائےجائیں گے، سیمینس چورنگی، آر سی ڈی ہائی وے، بورٹ بیسن، بلاول چورنگی، اختر کالونی پر لگائے جائیں گے۔