بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سوتیلی بیٹی سے زیادتی کیس میں باپ کی اپیل منظور، سزا کالعدم

کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے سوتیلے باپ کی 11 سالہ بیٹی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں سزا کیخلاف منظور کرتے ہوئے ماتحت عدالت کی سزا کالعدم قرار دیدی۔

ہائیکورٹ نے سوتیلے باپ کی 11 سالہ بیٹی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا۔ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ عدالت نے اپیل منظور کرتے ہوئے ملزم ساجد خان کو بری کردیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے ماتحت عدالت کی جانب سے ملزم کو دی گئی سزا کالعدم قرار دے دی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم اگر کسی اور کیس میں مطلوب نہیں ہے تو جیل سے رہا کیا جائے۔
ماتحت عدالت نے ملزم کو 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ پراسیکیوشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے ملزم کو 6 اپریل 2021 کو سزا سنائی تھی۔

وکیل صفائی نے موقف دیا تھا کہ کیس کا گواہ عینی شاہد نہیں ہے مقدمہ ایک دن کی تاخیر سے درج کیا گیا۔ ملزم کیخلاف کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں مقدمہ درج تھا۔