بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ناظم جوکھیو قتل کیس میں پی پی پی رکن سندھ اسمبلی جام اویس پر فرد جرم عائد

کراچی(نیوز ڈیسک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے ناظم جوکھیو قتل کے مقدمے میں رکن سندھ اسمبلی جام اویس گہرام و دیگر پر فرد جرم عائد کردی۔

ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر گواہوں کو نوٹسز جاری کردیئے گئے۔

کراچی ملیر کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے روبرو ناظم جوکھیو کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے رکن سندھ اسمبلی جام اویس گہرام و دیگر پر فرد جرم عائد کردی۔

ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ عدالت نے ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر گواہاں کو طلبی کے نوٹسز جاری کردیئے۔

عدالت نے سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کردی۔ کیس میں ناظم جوکھیو نے جام اویس و دیگر کے ساتھ صلح کی درخواست دائر کررکھی ہے۔ ناظم جوکھیو کے قتل کا مقدمہ ملیر میمن گوٹھ تھانے میں درج ہے۔