لاہور(ممتاز نیوز)”الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم“ کا دائرہ کار لاہور سے نکل کر ملک کےدیگرحصوں تک پھیلنےلگا، لاہور کے بعد آج فیصل آباد ، خوشاب اور گوجرانوالہ سمیت ملک کے دیگرحصوں میں بڑی ریلیوں کا انعقاد کیاجائےگا، پاکستان تحریک انصاف کے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی ،مقامی ذمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعداد ریلیوں میں شریک ہو گی ،لاہور میں ریلی کی قیادت سینیئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کریں گے، سمن آباد ٹاؤن سے ریلی کچھ ہی دیر میں شروع ہو گی اور لاہور کے مخلتف راستوں سے ہوتے ہوئے شام کو اختتام پذیر ہوگی فیصل آباد میں کارکنان اور قائدین کوہ نور سٹی میں قائم تحریک انصاف کے دفتر سے ریلی میں نکلیں گے اور ضلع کونسل چوک تک ریلی کی صورت میں جائیں گے،فیصل آباد میں ریلی کا آغاز شام پانچ بجے ہو گا اور وہ ڈی گراؤنڈ سے ہوتی ہوئی ضلع کونسل چوک تک جائے گی،خوشاب میں بھی الیکشن کراؤ ملک بچاؤ ریلی کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،تحریک انصاف کے قائدین ، اراکین پارلیمان اور کارکنان خوشاب میں تحریک انصاف کے دفتر سے ریلی کی صورت میں فوارہ چوک جوہر آباد تک جائیں گے ،جوہر آباد میں ریلی کا اہتمام شام چار بجے کیاجائے گا ،گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے ذمہ داران، قائدین ، ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنان لدھے والا وڑائچ سے قلعہ دیدار سنگھ تک ریلی نکالیں گے ،مرکزی و مغربی پنجاب کے بعد کل سے خیبر پختونخوا ، سندھ ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں بھی ریلیوں کا آغاز ہو گا۔
الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم، آج فیصل آباد ، خوشاب اور گوجرانوالہ سمیت ملک کے دیگرحصوں میں بڑی ریلیوں کا انعقاد کیاجائےگا








