بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان پی ڈی ایم کی وجہ سے معاشی گرداب میں پھنس چکا، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان پی ڈی ایم حکومت کی وجہ سے معاشی گرداب میں پھنس چکا ہے۔
چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی میڈیا اسٹریٹجک کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پی ڈی ایم حکومت کی کرپشن کو میڈیا میں نمایاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ جلد انتخابات کے لیے سوشل میڈیا کے ذریعے رائے عامہ کو ہموار کیا جائے جبکہ سلیمان شہباز کی واپسی اور اس کے مقدمات کو اجاگر کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ این آر او ٹو نے جس طرح ملکی معیشت کو تباہ کیا اسے سامنے لایا جائے اور پی ڈی ایم حکومت کی غیر ذمہ دارانہ پالیسیاں عوام کے سامنے لائی جائیں۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان پی ڈی ایم حکومت کی وجہ سے معاشی گرداب میں پھنس چکا ہے اور پاکستان کو اقتصادی بھنور سے نکالنے کا واحد طریقہ فوری انتخابات ہیں۔