بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  عمران والے حربے استعمال نہیں کررہے،کرتے تو بہت کچھ کرلیتے ،ایازصادق

اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی وزیراور مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایازصادق نے کہاہے کہ حکومت مدت پوری کرے گی، ہماری توجہ معیشت ٹھیک کرنے پر ہے، ہم عمران خان والے حربے استعمال نہیں کررہے،کرتے تو بہت کچھ کرلیتے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایازصادق نے کہاکہ عمران خان کو آئینی طریقے سے ہٹایاگیا، اتحادی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور عام انتخابات وقت پر ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ہماری توجہ معیشت ٹھیک کرنے پر ہے،ہم عمران خان والے حربے استعمال نہیں کررہے،کرتے تو بہت کچھ کرلیتے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کو ن سا بڑا پروجیکٹ بنایا ہے۔انہوں نے کہاکہ خبیر پختونخوا میںعوامی نیشنل پارٹی کی رضامندی سے ہی جمعیت علمااسلام (ف) کوگورنرشپ دی گئے ہے، اے این پی کو وفاقی وزارت کی پیش کش کی گئی تھی۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی ایم کیوایم کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ ہے ،گورنربھی ایم کیوایم کا ہے۔