کوئٹہ (نیوز ڈیسک)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ و جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ عمران خان نے عوام کو کٹوں اور مرشد کو گھڑیاں بیچنے پر لگایا، عمران خان کل کہے گا پرویز الٰہی پر اعتبار کرکے غلطی کی ، معیشت بہتر ہونے کی بجائے خراب ہورہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے جمعیت کے صوبائی امیر ووفاقی وزیر مولانا عبدالواسع کی جانب سے دیئے گئے ناشتے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پی ڈی ایم کی بلوچستان کی سطح پر تعلق رکھنے والی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
عمران نے عوام کو کٹوں اور مرشد کو گھڑیاں بیچنے پر لگایا، فضل الرحمٰن








