چترال(گل حماد فاروقی)چترال میں ٹمبر مافیا کے حلاف تاریحی قدم اٹھایا گیا۔ چترال کی تاریح میں پہلی مرتبہ ٹمبر مافیا کی ٹرک کو بحق سرکار ضبط کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تین نومبر کو محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے براڈام فارسٹ چیک پوسٹ پر ایک دس ویلر ٹرک پکڑا جس کے باڈی کے نیچے اور ڈرائیور سیٹ کے پیچھے نہایت ہوشیاری سے حفیہ حانے بنائے گئے تھے۔اس ٹرک کا مالک حاجی شریف بتایا جاتا ہے جبکہ ٹرک کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر کا تعلق نوشہرہ اور چارسدہ سے ہے۔ فارسٹ سٹاف نے اس دس ویلر ٹرک کے خفیہ حانوں سے 125 عدد دیار کی قیمتی لکڑی سے بنائے گئے چوکاٹ برآمد کرائے جو تعمیراتی کام کے علاوہ فرنیچر میں بھی استعمال ہوسکتا تھا۔ایس ڈی ایف او نارتھ دروش یوسف فرہاد کے ہدایت پر فارسٹ گارڈ نے ان پر پرچہ چاکا اور چالان فارسٹ مجسٹریٹ دروش توصیف اللہ جو تحصیل دروش کا اسسٹنٹ کمشنر بھی ہے ان کے عدالت میں جمع کیا۔آج اے سی دروش اور فارسٹ مجسٹریٹ نے دس ٹائروں والا ٹرک جو بھاری سامان کیلئے استعمال ہوتا ہے رجسٹریشن نمبر لسبیلہ بلوچستان TKM 865 نے اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اسے بحق سرکار ضبط کیا اور ٹرک کے مالک حاجی شریف کو اس ٹرک کے اندر حفیہ حانے بنانے کی جرم میں دو لاکھ روپے جرمانہ کیا۔ کیونکہ اس ٹرک کے اندر حصوصی طور پر ایسے خفیہ حانے بنائے گئے تھے جو ٹمبر کی اسمگلنگ کیلئے استعمال ہوسکتا ہے اور اسے دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس ٹرک کو حصوصی طور پر اس غیر قانونی کام کیلئے ڈیزائن کرایا گیا ہے نہ جانے اس ٹرک کے حفیہ حانوں کے اندر کتنی بار دیار کی قیمتی لکڑی غیر قانونی طور پر لے جایا گیا ہوگا۔ چترال کے عوام نے اے سی دروش اور فارسٹ مجسٹریٹ توصیف اللہ کی اس اقدام کو نہایت سراہا جنہوں نے نہایت جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹمبر مافیا کی حوصلہ شکنی کیلئے اس ٹرک کو بحق سرکار ضبط کیا تاکہ آئندہ کوئی اس قسم گنونے دھندے میں ملوث ہونے کا سوچے بھی نہ۔










