بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مزدوروںکو تمام ضروریات کو انکی دہلیز پر پہنچانا شہید ذوالفقار علی بھٹو ، بینظیر بھٹو کا نظریہ ہے،ساجد طوری

ٹیکسلا(ممتاز نیوز )وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے ٹیکسلا میں لیبر کمپلیکس کا افتتاح کردیا،وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل ساجد حسین طوری کیساتھ وزیر مملکت سردار سلیم حیدر بھی ہمراہ تھے، افتتاحی تقریب میں لیبرز یونینز کے نمائندوں، مقامی سیاسی کارکنان و عمائدین اور ورکرز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب میں ضلع راولپنڈی کے پیپلز پارٹی کی کارکنان نے پرجوش شرکت کی اور جئے بھٹو کے نعرے لگائے، وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ لمحات میرے لیے بہت خوشگوار، اطمینان بخش اور قابل فخر ہیں،آج ہم اپنے مزدور بھائیوں اور ان کے خاندانوں کے لیے مکانات فراہم کرنے کا وعدہ پورا کر رہے ہیں،مزدور کی تمام ضروریات کو انکی دہلیز پر پہنچانا شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کا نظریہ ہے،بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے نظریے پر عمل پیرا ہے، پیپلز پارٹی اور مزدور کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے،وزیراعظم شہباز شریف اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ٹیکسلا کے مزدوروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،ورکرز ویلفیئر فنڈ کی ٹیم کی انتھک محنت کو سراہتا ہوں،ورکرز ویلفئیر فنڈ کی ٹیم نے اس خواب کو پورا کرنے کے لیے سخت محنت کی، ہم کروڑوں نوکریاں اور لاکھوں گھر دینے کے جھوٹے وعدے اور بلند و بانگ دعوے نہیں کرتےروٹی، کپڑا اور مکان پیپلز پارٹی کا وعدہ ہے اور ہم اس وعدے کو پورا کر رہے ہیں،پانچ سو چار مکانوں کا افتتاح کر دیا جو آئندہ دو ماہ میں مزدوروں کے حوالے کر دیے جائیں گے،چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی مزدوروں کے حوالے سے خصوصی ہدایات ہیں،آج یہاں کے محنت کشوں اور مزدوروں کے لیے بہت خوشی کا لمحہ ہے،اگر کسی ملک کے مزدور خوشحال ہوں تو اس کی ترقی کو کوئی نہیں روک سکتا، ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہیں اور ہر ممکن کوشش کریں گے،وزارت سنبھالنے کے ساتھ ہی کالونیوں کو مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔اس سے پہلے بلوچستان کے مزدوروں کے لئے مکانوں کا افتتاح کیا،دیگر شہروں میں کالونیوں پر تکمیل کا کام تیزی سے جاری ہے اور جلد افتتاح کرینگے،خواہش ہے کہ لیبر کالونیوں میں تمام سہولیات میسر ہوں،ہر کالونی میں مساجد، کمیونٹی سینٹر، اسکول، بی ایچ یو اور دستکاری سینٹر کھولے جائیں گے۔ہم مزدوروں کے تمام حقوق کا خیال رکھنے کا وعدہ کرتے ہیں۔میں یہاں موجود تمام معزز مہمانوں، سیاسی کارکنان، لیبرز یونینز کے نمائندوں اور مزدوروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔