اسلام آباد(ممتاز نیوز ) قازقستان کے پارلیمانی وفد نے ایوان زیرین (مجلس پارلیمنٹ) کے چیئرمین Mr.Yerlan Koshanov کی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی، وفاقی وزیر شازیہ مری، اراکین پارلیمنٹ اور قازقستان کے پارلیمانی وفد کے اراکین بھی ملاقات میں موحود تھے، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، اہم علاقائی و عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا،اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے وفد کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان قازقستان کے ساتھ اپنے دیرینہ خوشگوار برادارانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے،قازقستان کے پارلیمانی وفد کا دورہ پاکستان دونوں بردار ممالک کے پارلیمانوں میں پارلیمانی روابط کو مزید مضبوط کرے گا،پاکستان اور قازقستان میں پارلیمانی روابط سے دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے،پاکستان برادر ملک قازقستان کے ساتھ اپنے دیرینہ خوشگوار تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،پاکستان کی پارلیمان اور عوام قازقستان کی حکومت اور عوام سے گہری وابستگی رکھتے ہیں،قازقستان کے ایوان زیریں کے چیئرمین کا دورہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید تقویت دینے میں معاون ثابت ہو گا،اس دورے سے دونوں ممالک کی پارلیمنٹ کے درمیان پارلیمان سے پارلیمان کے رابطوں کو فروغ ملے گا، انہوں نے کہاکہ پارلیمانی سفارت کاری دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بڑھانے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے، پاکستان میں دفاع، توانائی، سیاحت اور صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں،قازقستان پاکستان میں سرمایہ کاری کے وافر مواقع سے استفادہ حاصل کر سکتا ہے، قازقستان وسطی ایشیاء کے اہم ممالک کا حصہ ہے،قازقستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا موجودہ حکومت کی ترجیحی ہے،موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کی عوام تاریخ کے تباہ کن سیلاب سے نبرد آزما ہے،قازقستان کے سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں شعبہ توانائی ، ٹورازم اور صنعتی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں،اسپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان اور قازقستان کے درمیان ویزا کی شرائط کو اسان بنانے کا کہاویزا پالیسی میں نرمی سے دونوں مملک کے مابین تجارت میں اضافہ ہوگا،پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں تک رسائی میں گہری دلچسپی رکھتا ہے،وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،قازقستان کے وفد کے سربراہ Mr.Yerlan Koshanov نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا،Mr.Yerlan Koshano نے کہاکہ پاکستان اور قازقستان کے دوطرفہ تعلقات 30 سال کے مشترکہ تعاون پر محیط ہیں،پاک-قازقستان پارلیمانی فرینڈشپ گروپ دونوں ممالک کو مزید قریب لانے میں کردار ادا کر رہا ہے ،پاکستان کو 75 ویں پارلیمانی ڈائمنڈ جوبلی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں،قازقستان کے صدر جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے،اسپیکر قومی اسمبلی نے سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی پر چیئرمین مجلس پارلیمنٹ قازقستان Mr Yerlan Koshanov کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ تاریخ کے ہولناک سیلاب نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر جانی، مالی اور معاشی نقصانات ہوئے ہیں،قازقستان پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،دونوں ممالک کے مابین تعلقات باہمی مشترکہ اعتماد اور بھائی چارے پر مبنی ہیں،قازقستان کے ایوان زیریں کے چیئرمین نے پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئےکہاکہ قازقستان کی حکومت اور عوام پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے متاثرہ عوام کے دکھ اور درد کو اپنے دکھ اور درد کے طور پر محسوس کرتے ہیں، قازقستان کی حکومت اور عوام پاکستان میں سیلاب سے جان بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں، تیس سالوں پر محیط پاکستان اور قازقستان کے تعلقات مشترکہ تعاون پر مبنی ہیں،قازقستان پاکستانی بندرگاہوں کے ذریعے بیرونی دنیا کے ساتھ تجارت میں گہری دلچسپی رکھتا ہے
قازقستان کے پارلیمانی وفد کی ایوان زیرین (مجلس پارلیمنٹ) کے چیئرمین Mr.Yerlan Koshanov کی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات ،مختلف امور پرتبادلہ خیال








