لاہور(ممتاز نیوز )پاکستان تحریک انصاف کی “الیکشن کراو ملک بچاؤ” ریلیوں کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری،ملک بھر کے مختلف شہروں میں شیڈول کے مطابق آج بھی ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا،منتظمین کی جانب سے ریلیوں کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،لاہور پی پی 161 میں آج بروز 12 دسمبر “الیکشن کراو ملک بچاو” ریلی کا انعقاد کیا جائے گا،کراچی میں منگھوپیر ٹاؤن این اے 252، پی ایس 121,122 میں ریلی نکالی جائے گی،رہنما تحریک انصاف آفتاب جہانگیر قیادت کریں گے،فیصل آباد میں بھی آج پی پی 113 میں ریلی کا انعقاد کیا جائے گا،جھنگ کے حلقہ این اے 115 میں سابق ایم این اے غلام بی بی بھروانہ کی زیر قیادت ریلی کا انعقاد کیا جائے گا،اوکاڑہ کے حلقہ پی پی 190 میں رہنما تحریک انصاف میاں خرم جہانگیر وٹو ریلی کی قیادت کریں گے،ساہیوال پی پی 196میں تحریک انصاف رہنما مظفر شاہ کی قیادت میں “الیکشن کراو ملک بچاؤ”ریلی منعقد ہو گی،چنیوٹ حلقہ پی پی 93 میں ایم پی اے تیمور لالی کی زیر قیادت ریلی کا انعقاد کیا جائے گا،پاکپتن شریف پی پی 194 میں بھی تحریک انصاف کی ریلی کا انعقاد کیا جائے گا
پاکستان تحریک انصاف کی “الیکشن کراو ملک بچاؤ” ریلیوں کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری








