اسلام آباد(ممتازنیوز)سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ آئی ایم ایف سے قسط کاحصول ترجیح ہونی چاہئے ،جب تک آئی ایم ایف ٹیبل پر نہیں آتاڈیفالٹ کا خطرہ رہے گا،مجھے اچھے طریقے سے عہدے سے نہیں ہٹایاگیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہاکہ ضروری ہے کہ ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا جائے،اس کے لئے آئی ایم ایف کی قسط کاحصول ترجیح ہونی چاہئے ،جب دنیا میں کوئی قرض نہیں دیتاتو آئی ایم ایف دیتا ہے،آئی ایم ایف کے مشن کو لانے کے لئے کچھ اقدامات کرنے پڑیں گے، جب تک آئی ایم ایف ٹیبل پر نہیں آتاڈیفالٹ کا خطرہ رہے گا۔انہوں نے کہاکہ تنقید سے پہلے ہمیں اپنے گریبان میں جھانکناچاہئے،اسحا ق ڈارروز آکر ٹی وی پر میرے خلاف بیان دیتے تھے ، جب وزیر خزانہ تھا مشکل فیصلے کئے،میں نے جب بھی اقدامات کئے وزیراعظم کی مرضی سے کئے ،مجھے اچھے طریقے سے عہدے سے نہیں ہٹایاگیا۔مفتاح اسماعیل نے کہاکہ بابائے ڈیفالٹ توعمران خان ہیں،جنہوں نے اصل میں پاکستان کو ڈیفالٹ کی طرف دھکیلا۔انہوں نے کہاکہ میں اوپن مارکیٹ پر یقین رکھتاہوں ،اسحاق ڈار نہیں رکھتے، بائیس لاکھ دکاندار ہیں ،صرف تیس ہزارٹیکس دیتے ہیں کیا دو سے تین ہزارٹیکس نہیں لے سکتے۔
جب تک آئی ایم ایف ٹیبل پر نہیں آتاڈیفالٹ کا خطرہ رہے گا،مفتاح اسماعیل








