بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور ہائیکورٹ نے راجہ ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر تعیناتی کیخلاف درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے راجہ ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر تعیناتی کیخلاف درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس عابد حسین نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کیلئے طلب کرلیا،

تحریری حکم نامے میں کہاگیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق آئین میں اپوزیشن لیڈر کا کردار واضح ہے ، فریقین حکم امتناعی کی درخواست پر بھی جواب داخل کریں ،درخواست میں راجہ ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر تعیناتی کو چیلنج کیاگیا،حکمنامے میں کہاگیا ہے کہ درخواست میں سپیکر کے آئینی کردار ادانہ کرنے پر سوال اٹھائے گئے ہیں۔