بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کا اومنی گروپ کو نوٹس کا جواب

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جعلی اکاونٹس سے متعلق اومنی گروپ کے ہتک عزت نوٹس کا جواب دے دیا ہے اور اومنی گروپ کی جانب سے نیب سے کی گئی پلی بارگین کی تفصیلات بھی فراہم کرتے ہوئے نوٹس واپس لینے اور معافی مانگنے کا کہا ہے۔ اومنی گروپ نے 22 نومبر 2022 کو چیئرمین تحریک انصاف کو ہر جانے کا نوٹس بھجوایا تھا۔ عمران خان نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ یہ نوٹس قانونی اعتبار سے سراسر ناقص ہے۔ یہ نوٹس ہتک عزت آرڈیننس 2002 کے قواعد و ضوابط پر پورا نہیں اترتا۔