اسلام آباد:سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ آئی ایم ایف کے قسط جاری کرنےسے ملک ڈیفالٹ نے بچ پائے گا، آئی ایم ایف کو آنکھیں دیکھنے سے اکتوبرسے اب تک مذاکرات نہیں ہوسکے،ن لیگ کے لوگ سمجھدار ہیں سب جانتے ہیں کہ اسحاق ڈار غلط کررہے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہاکہ حکومت کا خسارہ مہنگائی کی صورت میں عوام کو اداکرناپڑتا ہے،ایکسپورٹس کم ہونے سے ڈیفالٹ کی نہج تک پہنچے، اسحاق ڈار نے غلط کہاکہ 36ارب کا انتظام ہورہا تھاتبھی آئی ایم نے قسط دی۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے قسط جاری کرنےسے ملک ڈیفالٹ نے بچ پائے گا، آئی ایم ایف کو آنکھیں دیکھنے سے اکتوبرسے اب تک مذاکرات نہیں ہوسکے، تمام دوست ممالک چاہتے ہیں کہ ہم آئی ایم ایف سے مذاکرات کرلیں۔مفتاح اسماعیل نے کہاکہ اسحاق ڈار کی اپنی ایک منطق ہے ،وہ ہر بات کاالزام مجھ پر نہیں لگاسکتے،ن لیگ کے لوگ سمجھدار ہیں سب جانتے ہیں کہ اسحاق ڈار غلط کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہر حکومت جاتے ہوئے خزانے کے منہ کھول دیتی ہے جو ملک کی خدمت نہیں ۔
آئی ایم ایف قسط دیگاتو ڈیفالٹ سے بچ پائیں گے،ن لیگ کے لوگ سمجھدار ہیں سب جانتے ہیں ڈار غلط کررہے ہیں،مفتاح








