بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چاہتے تھے آپ ہی آرمی چیف بنیں، شاید اللہ کو منظور نہیں تھا، اب آپ عملی سیاست میں آجائیں: پی ٹی آئی رہنماؤں کا جنرل فیض حمید سے مطالبہ

چکوال : پاکستان تحریک انصاف چکوال کے سینئر وائس صدر چوہدری خورشید بیگ نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو سیاست میں آنے کی دعوت دے دی ۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے آپ آرمی چیف بنیں لیکن شاید اللہ کو منظور نہیں تھا اب آپ کو سیاست میں آکر ملک کی خدمت کرنا چاہیے۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے گاؤں لطیفال میں ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب سے خطاب کرتے سینئر وائس صدر پی ٹی آئی چکوال چوہدری خورشید بیگ نے جنرل فیض سے عملی سیاست میں آنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ آپ نے دوران سروس اپنی چار یونین کونسلز کے لیے 25 ، 25 کروڑ منظور کرائے اب ہم گزارش کرتے ہیں آپ ان کا اجرا بھی کروائیں ۔

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے  سینئر وائس صدر پی ٹی آئی چکوال چوہدری خورشید بیگ نے کہاکہ میں نے لیفٹیننٹ جنرل(ر)فیض حمیدکو پارتی پالیسی کے تحت نہیں اپنے طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی،اس ضمن میں کوئی تقریب منعقدنہیں ہوئی تھی بلکہ چونکہ فیض حمید اپنے آبائی گھر آئے تھے تو ہم برادری کے لوگ معمول کے مطابق ان سے ملنے گئے تھےجہاں میں نے انہیںسیاست میں آنے کی دعوت دی کیونکہ انہوں نے علاقے کی بہت خدمت کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ابھی تو ان کے سیاست میں حصہ لینے پر دو سال کی پابندی ہے ،آگے کیا فیصلہ کرتے ہیں یہ ان پر منحصر ہے۔انہوں نے کہاکہ لیفٹیننٹ جنرل(ر)فیض حمید نے ایک ماہ قبل ہمیں وزیراعلیٰ پرویزالٰہی سے پچیس کروڑ روپے کے فنڈزدلوائے ہیں، جس پر ہم نے پہلے بھی ان کاشکریہ ادا کیااور اب پھر شکریہ اداکیا ہے،انہوں نے اپنے علاقے کی پہلے بھی خدمت کی، سوئی گیس دلوائی ،سڑکیں بنوائی ہیں،فیض کے سگے بھائی ہمارے ساتھ پی ٹی آئی میں ہی ہیں۔ اس سوال پر کہ کیا فیض حمید کے پی ٹی آئی جوائن کرنے پر عمران خان انہیں گلے لگائیں گے چودھری خورشید نے کہاکہ یہ تو عمران خان کی اپنی سوچ اور فیصلہ ہوگا ۔