بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آغوش کالج مری میں بچوں کی ذہنی استعداد اور صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لئے “العلم کوئز” مقابلے کا انعقاد

اسلام آباد : آغوش کالج مری میں بچوں کی ذہنی استعداد اور صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لئے”العلم کوئز” مقابلے کا انعقاد کرایا گیا ۔ جس میں آغوش کالج مری کے چاروں ہاؤسز کی سینئر اور جونیئر طلبہ پر مشتمل ٹیمز نے شرکت کی ۔ طلبہ نے جوش و خروش کے ساتھ اس مقابلے کی تیاری کی ۔ مقابلے میں جناح ہاؤس کی ٹیم نے پہلی، ٹیپو ہاؤس کی ٹیم نے دوسری جبکہ قاسم ہاؤس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آخر میں پروگرام کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل (ر) خداداد خان (ممبر BOG) اور ایئر مارشل (ر) فاروق حبیب (نیشنل ڈائریکٹر آغوش ہومز) نے پرنسپل آغوش کالج مری کے ہمراہ جیتنے والی ٹیمز میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ معزز مہمانوں نے پروگرام میں بچوں کی خصوصی تیاری اور دلچسپی کی تعریف کی۔
پرنسپل آغوش کالج مری نے اس موقع پر کہا کہ آغوش کالج مری بین الاقوامی سطح کی تعلیمی کا اقامتی ادارہ ہے۔ جہاں یتیم بچوں کو رہائش، تعلیم و تربیت، خوراک اور دیگر سہولیات مفت میسر ہیں۔
یاد رہے آغوش کالج مری، مری ایکسپریس پر اسلام آباد سے 35 کلو میٹرکی مسافت پر واقع ہے۔