بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلد یاتی الیکشن جیت کر اسلام آباد کو ترقی وخوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کریں گے، میاں اسلم

 اسلام آباد (ممتازنیوز ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ اسلام آباد کے شہریوں کی بلاتفریق خدمت کی ہے، ملک بھر کی طر ح اسلام آباد میں بھی جماعت اسلامی کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور عوا م ہمیں اپنا نجات دھندہ سمجھتے ہیں ہم بھی ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔
وہ یونین کونسل 83پنڈ پراچہ، چھیلو سے اُمیدوار برائے چیئرمین اسماعیل امان اور وائس چیئر مین بہادر خان کے انتخابی دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔اس مو قع پر نا ظم زون مرزا ارشد بھی اُن کے ہمراہ تھے۔
میاں اسلم نے کہاکہ بلد یاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حا صل کر کے اسلام آباد کو ایک بار پھر ترقی وخوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کریں گے،کارکنان گھر گھر جا کر عوام سے رابطہ کریں،اسلام آباد کے مسائل کے حل کے لیے شہری جماعت اسلامی کو بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں،ہمارا میئر دارلحکومت میں تعمیر و ترقی کا نیا سفر شروع کرے گا۔
میاں اسلم نے کہا کرپشن و نا اہلی اور منتخب نمائندوں کی بے حسی کی وجہ سے یہ شہر تباہی و بربادی کا شکار ہے،یہاں کے لوگ بجلی،پانی،گیس، ٹرانسپورٹ جیسی سہولت سے محروم ہیں، اسلام آباد کے دیہی علاقے میں صفائی کا کوئی نظا م نہیں اور پورا شہر گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے،جماعت اسلامی کی مخلص ودیانتدارقیادت ہی ملک کو موجودہ بحران اورقوم کو مسائل سے نجات دلانے کی صلاحیت رکھتی ہے، انھوں نے کہا جماعت اسلامی عوام کی امیدوں کی کرن ہے، قوم نے تمام پارٹیوں کو آزما لیا جنہوں نے لوٹ مارومہنگائی کے تحفوں کے سواکچھ بھی نہیں دیا اب حقیقی تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی کو موقع ملنا چاہئے۔