بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ایس ایل 8، وہ پاکستانی کھلاڑی جنہیں کسی ٹیم نے حصہ نہیں بنایا

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے ٹیموں کی تشکیل کا عمل مکمل ہوگیا لیکن پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ، کامران اکمل، احمد شہزاد اور سہیل تنویر کو کسی نے پک نہیں کیا۔

جیو نیوز کے مطابق پی ایس ایل 8 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں فرنچائزز کے مالکان، چیئرمین پی سی بی اور کرکٹرز نے شرکت کی۔پشاور زلمی نے 17 جبکہ دیگر ٹیموں نے 18،18 پلیئرز پر مشتمل اسکواڈ مکمل کرلیا، پشاور زلمی ایک پلیئر کا اعلان بعد میں کرے گی۔

اس کے علاوہ غیرملکی کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے ایرون فنچ، جنوبی افریقا کے انگیڈی، وین ڈر ڈوسن اور سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کیرون پولارڈ کو بھی کسی فرنچائز نے اپنی ٹیم کا حصہ نہ بنایا۔