خانیوال (وقار پراچہ ) مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکوکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا۔تفصیلات کےمطابق خانیوال جنگل مڑیالہ کے قریب ڈاکو کپاس سے لوڈ ٹرالر چھین کرکے فرار ہورہے تھے کہ ان کا پولیس سے آمنا سامنا ہوگیا۔پولیس کو آتا دیکھ کر مسلح ڈاکووں نےپولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو زخمی ہوگیا جبکہ دیگر مسلح ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ زخمی ڈاکو کی شناخت عرفان ولد رمضان سکنہ احمد پور سیال کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال خانیوال منتقل کر دیا پولیس نے ڈکیتی واردات میں چھینا گیا ٹرالر برآمد کرلیا ۔
خانیوال ،پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار








