بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حسنین بہادر دریشک کوباجوہ کیخلاف بات پر کابینہ اجلاس سے نکالا، پرویز الٰہی

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب کے مستعفی ہونیوالے وزیرحسنین بہادر دریشک کے بارے میں کہا کہ پنجاب کے حسنین بہادر دریشک کو جنرل(ر) باجوہ کیخلاف بولنے پر کابینہ اجلاس سے نکالا گیا ۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں چودھری پرویز الٰہی نے کہا میں پہلے دن سے کابینہ کوکہہ دیا کہ کوئی بندہ جنرل(ر) باجوہ کیخلاف بات نہیں کرے گا ۔ دریشک کا باپ میرے ساتھ ہے اوراس نے کابینہ اجلاس میں جنرل باجوہ کیخلاف بک بک شروع کردی ،میں نے روکنے کی کوشش کی تو پھر بھی وہ بولتارہا جس پر میں نے اسے کہا’’ گٹ آؤٹ ‘‘اور اسے باہر نکال دیا ،اس نے استعفے کی دھمکی دی تو میں نے کہا کہ آج ہی استعفیٰ دو میں منظور کروں گا ۔

باجوہ کے عمران پر بہت احسانات ہیں، ان کیخلاف باتیں بری لگیں، احسان فراموشی نہ کی جائے: پرویز الہٰی