بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

KPحکومت نے سابق منتخب وزرائے اعلیٰ کی سیکیورٹی سہولتوں میں اچانک اضافہ کردیا

پشاور (نیوز ڈیسک ) ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی موجودہ حکومت کے جانے اور آئندہ سال نئے انتخابات کے دن قریب آتے ہی خیبرپختونخوا حکومت نے منتخب وزرائے اعلیٰ کو وزارت اعلیٰ سے سبکدوش ہونے کے بعد سرکاری سطح پر حاصل سیکورٹی سہولیات میں اچانک اضافہ کردیاہے ، ترمیمی اعلامیہ کے بعد کسی بھی سابقہ منتخب وزیراعلیٰ کو حاصل دو گن مینوں کی تعداد 2 سے بڑھا کر8کرد ی گئی ہے،سبکدو شی کےبعد موجودہ وزیراعلی کو18اہلکا رسیکورٹی کیلئے دینے کا امکان ہے،جبکہ اس کے علاوہ سابقہ فاٹا یا صوبائی حکومت کے زیر انتظام نیم قبائلی علاقے پاٹا کے اضلاع میں مستقل طور پر رہائش پذیرسابقہ منتخب وزرااعلیٰ کو قبائلی اضلاع میں تعینات لیویز اورپولیس کے 10اہلکاروں کی مذید اضافی سیکورٹی کی مفت سہولت بھی حاصل ہوگی، اسی طرح سابقہ فاٹا یاپاٹامیں رہائش پذیر سابق منتخب ورزائے اعلیٰ کو سرکاری خرچ پر بیک وقت 18سیکورٹی اہلکاروں کی سیکیورٹی دی جائے گی۔