اسلام آباد(ممتاز نیوز )اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے سابق ممبر قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات میں ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مرحومہ کی وفات کو سوگوار خاندان کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی
اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت








