بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

توانائی کی بچت سے ہی وسائل میں اضافہ ممکن ہے ،خواجہ آصف

کوئٹہ (ممتاز نیوز )وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاکہ توانائی بچت کیلئے جامع اسٹریٹیجی بنائی ہے انرجی بچت سے ہی وسائل میں اضافہ ممکن ہے وزیر دفاع آج کوئٹہ پہنچے ، توانائی بچت حکمت عملی پر صوبائی حکومت کو اعتماد میں لیا ،انرجی پالیسی کی وضاحت کی ،خواجہ آصف نے کہاکہ حکومت بنی تو بے شمار مسائل اور وسائل کی کمی ورثہ میں ملے، سیلاب نے چیلنج مذید بڑھا دئیے ، توانائی بچت وقت کی ضرورت،توانائی بچت کیلئے لائف اسٹائل بدلنا ہوگا ،انہوں نے کہاکہ کوئٹہ آنے کا مقصد توانائی حکمت عملی پر صوبائی حکومت کو اعتماد میں لینا تھا،حکومت اور عوام دونوں کو بجلی ، پیٹرول ، گیس اور پانی کی بچت کرنا ہے،وفاقی وزرا نوابزادہ شاہ زین بگٹی ، قمر زمان کائرا ، مصدق ملک اور فیڈرل سیکریٹری انرجی بھی کوئٹہ دورے میں وزیر دفاع کے ہمراہ تھے، سینیٹر منظور کاکڑ ، صوبائی وزیر زمرک خان اچکزئی اور اپوزیشن رن ملک نصیر شاہوانی اور ٹریڈرز نمائیندوں نے توانائی ایشوز پر موقف پیش کیا