وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے اعلان کیا تھا اگر آج شام 4 بجے تک پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہ بلایا گیا تو گورنر پنجاب نیا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔
مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے 8کلب روڈ سی ایم ہاؤس پہنچ کر ٹویٹ کیا کہ راناثنااللہ صاحب! میں ایوان وزیراعلیٰ پہنچ چکا ہوں آپ کب ایوان وزیراعلیٰ کو سیل کرنے آرہے ہیں۔
رانا صاحب @RanaSanaullahPK میں 8 کلب سی ایم ہاوس پہنچ گیا ہوں آپ کب آ رہے ہیں سِیل کرنے؟ pic.twitter.com/nSG64I3Yse
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) December 21, 2022
واضح رہے کہ پنجاب میں نیا آئینی بحران پیدا ہو گیا ۔ گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کےخلاف انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے اعلان کیا تھا اگر آج شام 4 بجے تک پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہ بلایا گیا تو گورنر پنجاب نیا نوٹیفکیشن جاری کریں گے جس کے بعد پرویز الہی وزیراعلی نہیں رہیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب نے آئین کے مطابق اجلاس بلایا ہے۔ تحریک عدم اعتماد معاملے پر 4 بجے تک اجلاس بلانے کا وقت ہے۔اجلاس نہ بلایا گیا تو گورنر پنجاب نیا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔شام4 بجے کے بعد پرویز الہیٰ وزیر اعلیٰ نہیں رہیں گے۔ ان کا وزیراعلیٰ آفس بھی سیل ہوجائے گا۔
زیرداخلہ نے وارننگ دی کہ اگر قانون کو فالو نہ کیا گیا تو گورنر پنجاب اور وزیراعظم کو درخواست بھی کرسکتے ہیں کہ گورنر راج لگادیا جائے۔پنجاب کی بیوروکریسی کو کہہ دیتا ہوں کہ آئین اور قانون کو فالو کریں۔ حمزہ شہباز ہی وزارت اعلیٰ کے متفقہ امیدوار ہیں۔رانا ثنااللہ نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی لیک آڈیو حقیقت ہے۔ عمران خان کی ویڈیوز بھی ہیں۔ جو آڈیو میں ہے وہ ویڈیو میں بھی ہے۔









