بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایشیا کی 50بہترین شخصیات میں کون سے 8 پاکستانی فنکار شامل ہیں؟

لندن:برطانوی جریدے نے ٹاپ ایشین انٹرٹینمنٹ کی لسٹ جاری کردی۔لسٹ میں فواد خان ، سجل علی ، شے گل ، علی سیٹھی ، ہمایوں سعید ، حدیقہ کیانی ، عروج آفتاب اور عاطف اسلم کے نام شامل ہیں۔
سال 2022 پاکستانی فنکاروں کے لیے ان کے کیرئیر کے لحاظ سے اچھا ثابت ہوا۔ بہت سے اداکاروں نے انٹرنیشل پراجیکٹس میں بھی کام کیا۔ ایسٹرن آئیز میں شامل پاکستان آرٹسٹ یہ ہیں۔

I would love to work in Bollywood again: Fawad Khan - Global Village Space
فواد خان
فواد خان کی شخصیت اور اسٹائل پاکستان ہی نہیں بھارت میں بھی بے حد مقبول ہے۔ اسی برس فواد خان نے بہت عرصے بعد بڑے پردے پر دیکھائی دیئے ۔ فواد خان کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے دنیا بھر سے کامیابیاں سمیٹیں۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے علاوہ فواد خان انٹرنیشنل پراجیکٹ مس مارول میں بھی ڈیبیو کیا۔ برطانوی جریدے ایسٹرن آئیز نے فواد خان کو hottest Asian man of 2022 بھی قرار دیا گیا۔

Atif Aslam waited 17 years for the 'perfect script'
عاطف اسلم
ایسٹرن آئیز نے عاطف اسلم کو اپنی لسٹ میں 13 ویں نمبر پر رکھا۔ اسی برس عاطف نے گلوکاری کے علاوہ ڈرامے میں بھی اداکاری کے جوہر دیکھائے۔ عاطف اسلم نے سانگ ماہ ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ اداکاری کے میدان میں بھی عاطف اسلم نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

There's something about Sajal Aly, the entertainment industry's 'majboori'  - Celebrity - Images
سجل علی
پاکستانی اداکارہ سجل علی نے ڈراموں میں اپنی پرفارمنس سے تو کامیابیاں سمیٹیں ہی ساتھ ہی سجل علی نے اس سال جمائمہ گولڈ اسمتھ کی انگلش فلم
What’s Love Got To Do With It میں کام کیا ۔ اس انٹرنیشنل پراجیکٹ کی وجہ سے سجل علی کی شہرت میں مزید اضافہ ہوا اور ان کے کام کو سراہا گیا۔

Arooj Aftab receives Pride of Performance award
عروج آفتاب
عروج آفتاب جو کہ پاکستانی ہیں تاہم وہ امریکہ میں مقیم ہیں ۔ عروج نے گرائمی ایوارڈز میں نامزد ہوئیں ۔ ایسٹرن آئیز ٹاپ 50 میں عروج کو 38 ویں نمبر پر ہیں۔ عروج کو پاکستانی حکومت نے بھی بہترین پرفارمنس پر تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا۔

 

Mehroo is closer to my personality"-Hadiqa Kiani On Adoption & More!
حدیقہ کیانی
رواں برس حدیقہ کیانی نے گلوکاری سے اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھا۔ ان کا ڈرامے رقیب سے اور پنجرہ میں حدیقہ کیانی کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا۔ حدیقہ کیانی نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ ان کی انسانیت کے لیے دی جانے والی خدمات کی بنیاد پر بھی انہیں ایسٹرن آئیز کے ٹاپ 50 ایشین کی لسٹ میں شامل کیا گیا۔

 

Here's why Humayun Saeed drags his dramas
ہمایوں سعید
پاکستان کے نامور اداکار ہمایوں سعید کی رواں برس لندن نہیں جاونگا فلم نمائش کے لیے پیش ہوئی ۔ 2022 میں ہمایوں کی مقبولیت میں اس وقت اضافہ ہوا جب یہ بات سامنے آئی کہ نیٹ فلکس کے مشہور ترین سیریز دی کراؤن کے 5 سیزن میں ہمایوں ڈاکٹر حسنات کے کردار میں نظر آئیں گے۔ اسی برس ملکہ برطانیہ کے انتقال کے کچھ عرصے بعد دی کراؤن کے سیزن 5 کو جاری کیا گیا جس میں ڈاکٹر حسنات کے کردار کو خاصا پسند کیا گیا۔ اس لسٹ میں ہمایوں سعید 45 ویں نمبر پر ہیں۔

Pasoori | Ali Sethi x Shae Gil I Coke Studio - YouTube
شے گل اور علی سیٹھی
کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے پسوری نے دنیا بھر میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کیے ۔ پسوری گانے سے شے گل نے ڈیبیو کیا جبکہ اسی گانے کا شمار 2022 کے سب سے زیادہ گوگل پر سرچ کیے جانے والے گانے میں ہوا۔ اس لسٹ میں شے گل اور علی سیٹھی کو 46 ویں پر جگہ دی گئی۔