بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کارپوریٹ سیکٹر ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، رومینہ خورشید عالم

اسلام آباد(ممتازنیوز) کنوینئر ایس ڈی جیز رومینہ خورشید عالم نے کہاہے کہ ایس ڈی جیز کا ایجنڈا پاکستان کا ایجنڈا ہے، لڑکیوں کی تعلیم کو فروع دینا ایس ڈی جیز کے ایجنڈا میں شامل ہے ۔وہ پاکستان الائنس فار گرلز ایجوکیشن کے سیمینار سے خطاب کر رہی تھیں ۔ رومینہ خورشید عالم نے کہاکہ کارپوریٹ سیکٹر ایس ڈی جیز کے ساتھ مل کر لڑکیوں کی تعلیم کو فروع دے گی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کا کارپوریٹ سیکٹر ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ، بچیوں کی تعلیم سے پورے خاندان کی تربیت سازی ہوتی ہے ۔رومینہ خورشید عالم نے کہاکہ ہمیں ٹیکنیکل ایجوکیشن پر خصوصی توجہ دینا ہوگی ، ہمیں قائد اعظم کے پاکستان میں سب کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کو اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، رومینہ خورشید عالم مشکل ہر فرد پر، ہر سوسائٹی پر ہر ملک پر آ سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرکے ہی ہم اپنے مسائل پر قابو پا سکتے ہیں ، ہم سب نے ملکر اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔