بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

توانائی کی بچت کاکہنے پر ملک نصیر شاہوانی نے وفاقی وزرا کو کھری کھری سنادیں

کوئٹہ(ممتازنیوز)بلوچستا ن اسمبلی میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈراور بلوچستان کسان اتحاد کے سربراہ ملک نصیر شاہوانی نے توانائی کی بچت کیلئے کاروبارجلد بندکرنے کے معاملے پر وفاقی وزراکو کھری کھری سنادیں۔تفصیلات کےمطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، بلوچستان سے وفاقی کابینہ میں شامل نوابزادہ شاہ زین بگٹی اور مولانہ عبدالواسع کے ساتھ کوئٹہ پہنچے جس کا مقصد  توانائی کی بچت سے متعلق حکومتی فیصلے وہاں کے متعلقہ فریقوں کو اعتماد میں لینا تھا۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اور بلوچستان کسان اتحاد کے سربراہ ملک نصیر شاہوانی نے کاروبارکی جلدبندش سے متعلق فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ توانائی بچت کیلئے وفاق پہلے مرحلہ میں پالیسی پہلے سے تباہ حال بلوچستان لے آیا ۔ انہوں نے کہاکہ بجلی ، گیس ، پانی سے محروم بلوچستان سے کس بچت کا تقاضا ہے؟ اس کا جواب اسلام آباد میں بلوچستان کے نمائندے ہی بہتر دے سکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ توانائی بچت کا مشن اس صوبے سے شروع کیاگیا ہے جہاں دیہی بلوچستان کو 18 جبکہ شہری علاقوں کو بھی یومیہ 6 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے  ، ٹمپریچر نکتہ انجماد سے بھی گر جائے گیس میں پریشر ہی نہیں ہوتا ،پانی ارسا معاہدہ کے تحت 18 فیصد کبھی ملا نہیں ، حب دریا کے پیسے دہائیوں سے واجب الادا ہیں ملتے نہیں ۔ آخر کون سی بچت کرانا چاہتے ہیں ؟ ماضی کی روایت زندہ رکھتے ہوئے بچت پالیسی پر بات کے دوران سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں کو تو الزام دیا ہی لیکن اس بار دیر تک بازار کھلنے اور توانائی کے ضیاع پر عوام اور تاجروں کو بھی نہ بخشا ۔