لاہور (ممتازنیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ گورنر کا آرڈر بدنیتی پر مبنی ہے، موجودہ سیشن میں اعتماد کا ووٹ لینے کا نہیں کہہ سکتے، گورنر کا سمن تب ہوگا جب ہمارا اجلاس ختم ہو گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سبطین خان نے کہا کہ گورنر کو کہنا چاہتا ہوں اپنا بزنس ختم کر کےاجلاس کو ختم کر دیں گے، گورنر نے پہلے نو کانفیڈنس بھیجا ہے، اصول کے مطابق پہلے نوکانفیڈنس کو دیکھنا چاہیے، جب تک نوکانفیڈنس کا معاملہ نہیں ہوتا تب تک اسمبلی تحلیل نہیں ہوسکتی، ہم اپنی گزارشات صدر مملکت کو لکھیں گے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ گورنرسپیشل سمن کال کرسکتے ہیں، اگر ایک سیشن پہلے سے چل رہا ہے تو اس پر گورنرسمن نہیں کر سکتے، سمن جب کرنا ہو گا تو وہ علیحدہ کرنا ہو گا، گورنرنےلکھا کہ سردارحسنین بہادردریشک ناراض ہیں لیکن حسنین بہادردریشک ہمارے ساتھ ہے۔
سبطین خان کا کہنا تھا کہ گورنرکے آرڈرمیں لکھا ہے کہ پرویز الہیٰ چودھری شجاعت کا اعتماد کھو چکے ہیں، گورنر نے نان ایشوز کو ایشو بنایا، سپریم کورٹ کا حکم ہے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا ہیڈ معاملات حل کرے گا، چودھری شجاعت کا تو پنجاب کی پارلیمانی پارٹی سے کوئی معاملہ نہیں، گورنر کا آرڈر بدنیتی پر مبنی ہے۔
آرڈر بدنیتی پر مبنی، گورنر موجودہ سیشن میں اعتماد کا ووٹ لینے کا نہیں کہہ سکتے، سبطین خان








