بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاق کا پنجاب میں رینجرزاور ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاق نے پنجاب میں رینجرزاور ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی ی کے مطابق رینجرز اور ایف سی صوبے میں آئین،قانون کی عملداری سے متعلق امورسرانجام دیں گی۔ ادھروفاقی وزیرداخلہ راناثناللہ نے چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب کو اپنے فرائض آئین وقانون کے مطابق اداکرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ کوئی بھی سرکاری افسر یا اہلکار کسی غیر آئینی عمل کا حصہ نہ بنے۔دریں اثنا وزارت داخلہ کی طرف سے ڈی جی رینجرزکو بھجوائے گئے مراسلےمیں کہاگیا ہےکہ رینجرزکو گورنرہاؤس کی حفاظت کے لئے مامور کیا جائے ،رینجرز کوگورنرہاؤس کی سکیورٹی کے لئے فور ی طور پر سے تاحکم ثانی تعینات کیا جائے ۔