بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شاہجہان یوسف اور سجاد اعوان سے کریڑ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

 اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی سردار شاہجہان یوسف اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ، مانسہرہ سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سجاد اعوان سے کریڑ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی اور علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔
وفد میں مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما عقیل احمد ، ایسوسی ایشن کے عہدیداران عالم زیب تنولی اور یاسر نواز شامل تھے ۔ کریڑ ویلفیئر ایسوسی ایشن مانسہرہ کے وفد نے وزیراعظم کے معاون خصوصی سردار شاہجہان یوسف کو علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا ۔
معاون خصوصی سردار شاہجہان یوسف نے وفد کو مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔قبل ازیں رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سجاد اعوان نے ملاقات کے دوران وفد کو تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے کریڑ سے جنکیاری روڈ کی پختگی اور کریڑ سے موھایاں کچہ روڈ پر کٹائی کا کام فوری طور پر شروع کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر کریڑ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد نے عوام علاقہ کی جانب سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سجاد اعوان کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ کریڑ کے عوام کی سہولت کے لئے اعلان کردہ منصوبوں پر جلد کام شروع کرائیں گے۔