بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

استعفوں کے باوجود تحريک انصاف کے ایم این ایز نے مراعات نہ چھوڑیں

قومی اسمبلی سے استعفوں کے باوجود تحريک انصاف کے متعدد ایم این ایز تاحال سرکاری گھروں پرقابض ہیں۔
پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ اور وزارت ہاؤسنگ نے تفصیلات وزیراعظم آفس کو جمع کرادیں۔
دستاویزات کے مطابق تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے استعفے تو دے ديے مگر سرکاری مراعات نہ چھوڑیں۔ ساتھ ہی سکیورٹی کا بھی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر تحریک انصاف کے 94 مستعفی اراکین سرکاری گھروں میں مقیم ہیں جن میں سے 10 اراکین استعفے منظور ہونے کے باوجود پارليمنٹ لاجز میں رہائش پزیر ہیں۔
دوسری جانب سابق وفاقی وزیر فواد چودھری اور نورالحق قادری اب تک منسٹر انکليو میںرہائش میں مقیم ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے سابق وزرا کی حیثیت سے ملنے والے گھر خالی نہیں کئے۔
قومی اسمبلی کے 13 ملازمین سابق سپیکر اسد قیصر کے ساتھ اب بھی ڈیوٹی پر موجود ہیں جبکہ اسمبلی سیکرٹریٹ کے 6 ڈرائیوراب تک اسد قیصرکے زیر استعمال ہیں۔
رپورٹ کے مطابق تحريک انصاف کے 41 ارکان قومی اسمبلی نے اب تک سرکار ی سکیورٹی نہ چھوڑی۔ علی امین گنڈا پور کے ساتھ خیبرپختونخوا پولیس کے 36 اور مرادسعید کے ساتھ 14 اہلکار تعینات ہیں۔
دستاویزات کے مطابق تحریک انصاف کے ایم این ایز پر سرکاری مراعات کی مد میں 50 کروڑ ماہانہ خرچ ہو رہا ہے۔