اسلام آباد(ممتاز نیوز )اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سیکٹر آئی ٹن اسلام آباد میں خود کش دھماکےکے نتیجے میں پولیس اہلکاروں کے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا، شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئےکہاکہ دہشتگردی کے واقعات ملک دشمن عناصر کی کارروائی ہے،قانون نافذ کرنیوالے اداروں شر پسند عناصر کو قانون کے مطابق گرفتار کر کہ قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کریں،ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم نے بھی دھماکے کی مذمت ،شہید پولیس اہلکاروں کے جانی نقصان پر افسوس ،شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دھماکے کے نتیجے میں زخموں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
اسپیکروڈپٹی اسپیکرکی آئی ٹن دھماکے کی مذمت ،پولیس اہلکار کی شہادت پرگہرے دکھ و افسوس کااظہار








